ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون کرنے پر تاکید کی ہے۔ مرضیہ افخم نے آج ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ ایران نے شفاف سازی کے ساتھ ساتھ ابہامات دور کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین نے حالیہ مذاکرات کو مثبت قراردیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات جاری رکھنے کے لئے جو تجاویز پیش کی گئي ہیں ان کے مطابق فریقین اچھے نتائج تک پہنچیں گے اور آج مذاکرات کے اختتام پر مثبت علامتیں سامنے آئي ہیں۔ترجمان وزارت خارجہ مرضیہ افخم نے کہا کہ تہران کو امید ہے کہ نئي روش، ایران اور آئي اے ای اے کے درمیاں تعاون کو تیز اور مستحکم بنانے میں موثر ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ ابہامات اور سوالات کے جوابات فراہم کرنے میں بھی ممد ومعاون ثابت ہوگي اور مزید تعاون کا باعث بنے گي۔ مرضیہ افخم نے ایران اور پانچ جمع ایک کے ماہرین کے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنیوا نشست کے فیصلوں کے مطابق پابندیوں اور ایٹمی مسائل کے بارے میں ماہرین تفصیل سے مذاکرات کریں گے اور ان مذاکرات میں ایٹمی انرجی کے ادارے، وزارت پٹرولیم، سینٹرل بینک اور صنعت و معدنیات کے ماہرین شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا ماہرین کے مذاکرات جنیوا میں اس مہینے کی تیس اور اکتیس تاریخ کو ہوں گے۔مرضیہ افخم نے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے شہر سراوان میں حالیہ دہشتگردانہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشتگردانہ واقعہ بڑا افسوسناک ہے اور وزارت خارجہ نے تہران میں پاکستان کے ناظم الامور کو طلب کرکے پاکستانی حکام سے باضابطہ احتجاج کیا ہے اور مجرموں کی حوالگي کے معاہدے کے مطابق ان دہشتگردوں کو ایران کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرضیہ افخم نے کہا کہ ایران کے نائب وزیر داخلہ عنقریب اسلام آباد جاکر پاکستان کی حکام کے ساتھ اس مسئلے کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے تاکید کی کہ پاکستانی حکومت کو چاہیئے کہ وہ مجرموں کی حوالگي کے معاہدے کے مطابق دہشتگردوں کوگرفتار کرکے ایران کے حوالے کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
28 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 476558
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے ساتھ تعاون کرنے پر تاکید کی ہے۔